15 Feb 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، شہر میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام پریشان ہیں۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 590 روپے برقرار ہے، ہول سیل زندہ برائلر 393 اور پرچون بازار میں زندہ برائلر 407 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈے 4 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 256 روپے برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 560 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جانے لگیں، پیاز 100 ، ٹماٹر 70 ، لہسن 740 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، ادرک 500، سبز مرچ 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 400، کیلا درجہ اول 250 ، درجہ دوم 170 روپے فی درجن بک رہا ہے۔
