13 Feb 2025
(لاہور نیوز) شدید بڑھتی مہنگائی میں شہری روزمرہ اشیا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو برقرار ہے، فارمی انڈے 5 روپے مہنگے ، فی درجن قیمت 242 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 140 روپے کی مقرر ہے۔
ادھر شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، پیاز 100 ، ٹماٹر 70 ، لہسن 740 ، ادرک 500 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ، پھلوں میں کیلا درجہ اول 250 ، سیب کالا کولو 400 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔
