اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم غیر فعال

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(ذیشان یوسفزئی) اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔

3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا، پی ڈی ایم حکومت کے نوٹس پر فالٹ ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا، ڈیم کو آزمائشی بنیاد پر چلایا گیا مگر پھر بجلی پیداوار روک دی گئی۔

نیلم جہلم پن بجلی ڈیم کے نام پر صارفین سے بلوں میں سر چارج بھی وصول کیا جاتا رہا ہے، ڈیم کی غیر فعالیت، نقصان، تعمیراتی شرائط، ناقص پلاننگ پر احتسابی عمل کے سوالات پر وزارت خاموش ہے۔

وزارت آبی وسائل حکام  نے جواب دینے سے انکار کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ پر صرف وفاقی وزیر ہی کچھ بتا سکتے ہیں، وہ ملک سے باہر ہیں جب آئیں گے تو بات ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے