12 Feb 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو کہیں ریلیف نہ مل سکا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمت مزید بڑھا دی گئی۔
مارکیٹ میں لہسن 740 ، ادرک 500 ، پیاز 100 ، ٹماٹر 70 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں، ٹینڈے 60، آلو 80، بینگن 70 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 400 ، کیلا درجہ اول 250 اور درجہ دوم 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
ادھر مرغی کا گوشت 8 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 577 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ، فی درجن قیمت 237 روپے ہو گئی، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 990 روپے میں دستیاب ہے۔
