12 Feb 2025
(لاہور نیوز) پی ایچ اے کے زیر اہتمام ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔
فورٹریس سٹیڈیم میں میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجائیں، عارف لوہار سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس اور گیتوں سے لوگوں کے دل موہ لئے، گلوکارہ فریحہ نواز نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، شہریوں کی بڑی تعداد صوفیانہ گائیکی پر جھوم اٹھی۔
تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ میوزیکل نائٹ اور گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
شہریوں نے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کو خوب سراہا۔
