اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوگرا کا ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(ویب ڈیسک) اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ، ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی،گیس چوری اور دیگر حفاظتی معیارات کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور قوانین و ضوابط کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

اوگرا کو سندھ کے مختلف علاقوں خاص طور پر خیرپور میرس، گھوٹکی، پنو عاقل اور رانی پور میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی غیر قانونی ملاوٹ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایل پی جی پلانٹس میں آتشزدگی کے واقعات کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی اوگرا کی ٹیمیں بھیجی گئیں۔

مقامی انتظامیہ کے تعاون سےاوگرا کی ایل پی جی اور انفورسمنٹ ٹیموں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی غیر قانونی ملاوٹ کے انکشافات کے باعث سندھ کے چار مقامات پر چھاپے مارکر چاروں مقامات کو فوری طور پر سیل کیا اور واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

اسی طرح ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے دھماکوں میں مقامی عملے کی غفلت پر رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ گوجرانوالہ میں تین غیر قانونی سلنڈر مینوفیکچرنگ یونٹس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے