اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

11 Feb 2025
11 Feb 2025

(ویب ڈیسک) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل سٹیڈیم کو حکومت سندھ نے اپ گریڈ کیا تھا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ سکواڈ سٹیج پر پہنچا اور کھلاڑیوں نے کراچی کے سٹیڈیم میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی کی۔

3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا۔

تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر  نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محظوظ کیا، سٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل سکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس موقع پر سٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے