اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے میچز، کراچی کیلئے ٹریفک پلان تیار

11 Feb 2025
11 Feb 2025

(لاہور نیوز) کراچی پولیس نے نیشنل سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے شائقین نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنہ گراؤنڈ پہنچیں گے۔

ٹریفک پلان کے مطابق ملینیئم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن سکوائر جا سکے گی، پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جا سکے گی۔

پلان کے مطابق کارساز سے سٹیڈیم، ملینیئم تا نیو ٹاؤن، سٹیڈیم سگنل تا حسن سکوائر سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہو گی جبکہ گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے