اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں جیت کیلئے پر امید

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں جنوبی افریقا کو شکست سے ہمکنار کریں۔فاسٹ باولر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ اہم مقابلوں میں نتائج ہمارے حق میں رہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ بیٹنگ کو بھی بہتر کریں لیکن میچ میں بنیادی کردار باولنگ کا ہوتا ہے، میں باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے