اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم  نے دی تھی، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان حکومت سے بھی ملیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب ، سردار اویس لغاری، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے