10 Feb 2025
(لاہور نیوز) دو سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دو سالوں کے دوران گھریلو صارفین کے لئے گیس کے نرخ 4200 روپے پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے نرخ 1238 سے بڑھا کر 3900 روپے کر دیئے گئے ،دو سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا۔
سال 2020 میں گھریلو صارفین کیلئے 400 کیوبک میٹر گیس کے نرخ 1107 روپے تھے جو اب اضافے کے بعد 3800 روپے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے لئے نرخ 1460 روپے سے بڑھ کر 4200 روپے ہو گئے ہیں۔
