اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے: رانا تنویر حسین

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان کے لیے چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیر کو اجلاس طلب کر لیا ہے، مارکیٹ میں چینی ابھی بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہے، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنا یقینی بنائے گی۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے