(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی ایک بار پھر اونچی اڑان شروع ہو گئی، 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔
شہر میں ہر طرف مہنگائی کا راج برقرار ہے، سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس فروخت جاری ہے، شہریوں نے انتظامیہ سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کر دی۔
چکن کی کم ہوتی قیمتیں مافیا کو برداشت نہ ہوئیں، مرغی کے گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرکے نرخ پھر سے بڑھا دیئے گئے، برائلر 8 روپے کلو اضافے سے 577 روپے کلو ہو گیا، مارکیٹ میں صافی برائلر 650 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے، لہسن چائنہ 720 روپے، ادرک تھائی 500 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، بینگن 100 روپے کلو، کریلے 200 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مہنگے ہو گئے، کیلا درجہ اول 240 روپے درجن، امرود 250 روپے کلو، اناربدانہ 1100 روپے کلو، کھجور ایرانی 550 روپے کلو تک دستیاب ہے۔
