اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس سردار سرفراز کا ٹرانسفر، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 20 ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال سنیارٹی لسٹ میں 16 ویں سے 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ 17 ویں سے 16 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

جسٹس جواد حسن 18 ویں سے17 ویں نمبر پر آگئے، جسٹس مزمل اختر شبیر 19 ویں سے 18ویں، جسٹس چودھری عبدالعزیز 20 ویں سے 19 ویں، جسٹس انوار الحق پنوں 21 ویں سے 20 ویں نمبر پر آگئے، اسی طرح جسٹس فاروق حیدر 22 ویں سے 21 ویں، جسٹس وحید خان 23 ویں سے 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جسٹس رسال حسن سید 24 ویں سے 23 ویں، جسٹس عاصم حفیظ 25 ویں سے 24 ویں، جسٹس صادق محمد خرم 26ویں سے 25 ویں، جسٹس احمد ندیم ارشد 27 ویں سے 26 ویں، جسٹس طارق ندیم 28 سے 27 ویں، جسٹس امجد رفیق 29 ویں سے 28 ویں، جسٹس عابد حسین 30 ویں سے 29 ویں اور جسٹس انوار حسین 31 ویں سے 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ 32 ویں سے 31 ویں، جسٹس سلطان تنویر 33 ویں سے 32 ویں، جسٹس رضا قریشی 34 ویں سے 33 ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 35 ویں سے 34 ویں نمبرپر آ گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے