اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کی وکلاء برادری کا آج ہڑتال کا اعلان

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) ججز کے تبادلوں کیخلاف اسلام آباد کے وکلاء آج مکمل ہڑتال کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیخلاف وکلاء برادری کی جانب سے آج تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، وکلاء آج اسلام آباد کی کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا تنظیمیں اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی۔

وکلاء ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیوں لایا جارہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے صوبوں میں کتنی تعیناتیاں ہوئی ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گناہ یہ ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی چاہتی ہے۔

وکلاء کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم کسی جج یا شخصیت کیساتھ نہیں، ہم عدلیہ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس بنانا ہوگا، وکلاء باہر سے آنے والے جج کے خلاف بھرپور احتجاج اور مزاحمت کریں گے ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے