
02 Feb 2025
(لاہور نیوز) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں پولیس نے پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم علی رضا آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 300 سے زائد پتنگیں ، کیمیکل ڈور، پسا ہوا شیشہ، چرخیاں اور خام مال برآمد ہوا۔
ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔