اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنیوالے 10 مجرمان کی سزائیں معطل

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمہ کے 10 مجرموں کی سزا معطل کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان  پر مشتمل بینچ  نے سزا معطلی کا آرڈر جاری کیا ہے، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں کیا گیا، وکیل کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سے بری کر دیا گیا اور جھوٹی سزائیں دی گئیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے وکیل نے سزائیں معطل کرنے کی استدعا کی، پراسیکیوٹر کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی، تاہم پراسیکیوٹر  نے مجرمان کی سزا معطلی کی مخالفت کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ چارج شیٹ کے مطابق سزا پانیوالے دس میں سے پانچ مجرمان افغان شہری ہیں، ملزمان اپنی شہریت کی تصدیق کیلئے اصل شناختی کارڈز ڈپٹی رجسٹرار کو جمع کرائیں، افغان شہری ہونے کی صورت میں ڈپٹی رجسٹرار شناخت کے دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اپیل کنندگان کو ہر سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جاتا ہے، عدالت مجرمان کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے