31 Jan 2025
(لاہور نیوز) گجومتہ چوک ایل ڈی اے روڈ سے ایک نومولود بچی برآمد ہوئی جسے تھیلے میں بند کرکے زیر تعمیر گھر میں پھینک دیا گیا تھا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق بچی کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور بچی کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بچی کو پھینکنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
