31 Jan 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گداگری کے روپ میں وارداتیں کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا۔
گداگر فیصل آباد کے شہری عبدالرحمان سے مسلم ٹاؤن روڈ پر رقم چھین کر فرار ہوئے تھے، متاثرہ شہری کاروبار کے سلسلے میں فیصل آباد سے لاہور آیا تھا، ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر تعاقب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ڈولفن ٹیم نے شہری سے چھینا گیا ڈیڑھ لاکھ روپیہ موقع پر ہی واپس کرا دیا، گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ مسلم ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔
