اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی کلو چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کیلئے تجاویز وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہیں، چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، ٹیکس لاء میں ترمیم کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس عائد کر کے وصول کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 سے 4 روپے فی کلو تک ایف ای ڈی عائد کیے جانے کی تجاویز ہیں، وزیرمملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری وزارت خزانہ نے تجاویز تیار کی ہیں، ایف ای ڈی سے عام آدمی بھی فی کلو چینی خریدنے پر اس زد میں آئے گا، ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم آفس کی جانب سے ہو گا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ فی الحال چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی، ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی ابتدائی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے