اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ، کرن عمران ڈار کی بھی ملاقات میں شریک تھیں، ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور زیر بحث آئے، اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مشیر وزیر اعظم  نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر کام کیا جا رہا ہے، قازق سفیر یرژان کستافین  نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سپورٹس کے شعبے میں ایم او یو، جوائنٹ انٹر گورنمنٹ کمیشن کی میٹنگ میں سائن ہو گا۔

یرژان کستافین کا کہنا تھا کہ پاکستان قازقستان کا ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے قازقستان انٹر نیشنل کوچز کو پاکستان بھیجے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے