اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 291.49 قیمت فروخت : 292.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 349.81 قیمت فروخت : 350.44
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.79 قیمت فروخت : 177.11
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.00 قیمت فروخت : 196.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.34 قیمت فروخت : 902.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 301400 دس گرام : 258400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 276281 دس گرام : 236865
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2885
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 جنوری کو صبح 11 بجے ہو گا۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے پائلٹس سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی، ایکس سروس مین کیلئے وزیر اعظم معاونت پیکیج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کیلئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ پاکستان کسٹمز اور آذربائیجان کی سٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 17 دسمبر 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے