![](/lahorenewsimages/103429_66555122.jpg)
29 Jan 2025
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔
کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے، اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔