29 Jan 2025
(لاہور نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد ہو گئی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا مسترد کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔
