![](/lahorenewsimages/103414_22846027.jpg.pagespeed.ce.WkGxGCg1Ex.jpg)
29 Jan 2025
(ویب ڈیسک) حکومت ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا امکان ہے ۔
اگر قیمت اِسی تناسب سے بڑھتی ہے تو اُس صورت میں پٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 259 روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے سے 266 روپے 95پیسے ہونے کا امکان ہے۔