اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی کامیاب کارروائیاں، 63 ملزمان گرفتار

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(لاہور نیوز) شہر میں کرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے روزانہ کی بنیاد پر ڈپلائمنٹ پلان اپڈیٹ کیا ہے، جس کے تحت مختلف کارروائیوں میں 63 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق، پولیس کی موثر حکمت عملی اور پرو ایکٹو کارروائیوں کے تحت سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 15 اشتہاری ملزمان سمیت 27 عادی مجرمان کو گرفتار کیا، 19 ریکارڈ یافتہ ملزمان اور 12 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری سنیپ چیکنگ کے دوران ای پولیس ایپ پر کی گئی، جس کے باعث سٹریٹ کرائم اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں مدد ملی۔

 ایس پی ڈولفن کا مزید کہنا تھا  کہ ملزمان کی گرفتاری پر عوام کا ڈولفن سکواڈ پر اعتماد مزید بڑھے گا اور اس طرح کے اقدامات لاہور کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے