اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.22 قیمت فروخت : 38.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.40
  • یورو قیمت خرید: 288.49 قیمت فروخت : 289.01
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 344.96 قیمت فروخت : 345.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 172.77 قیمت فروخت : 173.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 191.77 قیمت فروخت : 192.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.06 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.22 قیمت فروخت : 902.84
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 291300 دس گرام : 249700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 267023 دس گرام : 228890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3278 دس گرام : 2814
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا سے ملاقات بانی کی ہدایت پر آئین کے تحفظ کیلئے ہوئی، جو سیاسی جماعتیں آئین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا چاہتی ہیں انہیں دعوت دیتے ہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے تمام سیاسی رہنماؤں سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا، مولانا فضل الرحمان  نے مزید نشست کرنے کا وعدہ کیا ہے، حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا، حکومت سے اب مذاکرات کا کوئی چانس نہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر ہم اکٹھے ہو جاتے ہیں تو اس پر بھی مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے، ہم سب نے مل کر آئین کو بچانا ہے، سندھ میں بھی سیاسی جماعتوں کے پاس جائیں گے، ہم پُرامید ہیں پوری قوم ہمارا ساتھ دے گی۔

کمیشن نہ بنانے پر حکومت سے مذاکرات ختم کیے: عمر ایوبقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا کے پاس آئے ہیں، انسٹالڈ حکومت نے بانی سے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے تاحال بانی سے ملاقات نہیں کرائی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی، 26 نومبر پر کمیشن بنانا ہمارا مطالبہ ہے، کمیشن نہ بنانے پر حکومت سے مذاکرات ختم کیے، قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ کی تحریک انصاف نے مخالفت کی، شمالی کوریا، میانمار ماڈل کی طرف ملک کو لے جایا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کی نشست میں اسیران کی رہائی مطالبہ تھا، 9مئی، 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تھا، حکومت سے بانی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کرانے کا کہا تھا، کیا بانی سے ملاقات کی اجازت چکری یا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لینی ہے؟ حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے، ڈیل نہ ڈھیل، آئین اور قانون کے مطابق اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں، مسلط کی گئی حکومت بانی سے علیحدگی میں ملاقات بھی نہیں کراسکی۔

جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جو رابطے پی ٹی آئی سے رکے وہ آج بحال ہوئے، مولانا نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت مل کر چلنے کے بارے میں بتایا جائے گا، معاملات آگے بڑھانے کے لیے دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی میں اسد قیصر اور میرا نام شامل ہے، کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے الیکشن دھاندلی کی پیداوار ہے، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کا انتخاب ہونا ہے۔

رہنما جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بانی اور ان کی اہلیہ کو سزا کی مذمت کر چکے ہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان سیز فائر ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles