اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کل میٹنگ میں نہ بیٹھنے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کر دیا: بیرسٹر گوہر

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کر دیا ہے کہ 28 جنوری کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے۔

علی محمد خان، اسد قیصر و دیگر  کے ہمراہ خیبر پختونخوا میں بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات سے سیاسی مسائل کا حل نکالیں گے، مذاکرات کے حوالے سے ہم  نے 7 دن کا وقت دیا تھا، ہم کل کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے، اس سلسلے میں سیکرٹری اور سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کا قانون متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کروا رہی ہے، پیکا ایکٹ کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے، ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس میڈیا سے ہمیں مسائل کے بارے میں پتہ لگتا ہے، حکمران آج میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر یہ قانون پاس بھی ہو جاتا ہے تب بھی اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے، امید ہے عدلیہ اس کو سنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کُرم کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی ہیں، آج کانفرنس میں بیس سے زائد جماعتوں  نے شرکت کی، ہم ایک جامعہ لائحہ عمل بنا رہے ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے