اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا: مریم اورنگزیب

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرنے کی وفاداری کا انعام دیا، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں، عمران خان ہر دوست، کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے اور لوگوں کو ملک کے خلاف سازش کیلئے استعمال کر کے بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان  نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی اپنی روایت پھر دہرائی ہے، علی امین کی وفاداری کچھ کام نہ آئی بشری کی شکایتوں پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کیلئے جس نے جتنی بڑی قربانی دی عمران خان  نے اس سے اتنی ہی بڑی احسان فراموشی کی، اکبر بابر، جسٹس وجیہہ، نعیم الحق، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان عمران خان کی احسان فراموشی کی چند مثالیں ہیں، علی مین گنڈاپور  نے عمران خان کیلئے 9 مئی سے  لے کر 26 نومبر تک ہر انتشاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان  نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر اچھا صلہ دیا، 9 مئی اور 26 نومبر کو نوجوانوں کو استعمال کیا اور پھر انہیں جیلوں میں سڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا، ساری زندگی دوسروں کو اپنے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے کی فطرت آج بھی نہیں بدلی، آج کوئی پُرانا دوست، عہدے دار، ساتھی کارکن ساتھ کھڑا نہیں ہے۔

سینئر صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ عقل سمجھ رکھنے والے اِس شخص کی فطرت کو سمجھیں اور اگلی کسی قسم کی ملک کے خلاف سازش کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی سازش اور ذاتی مقاصد کا حصہ بننے سے پہلے سوچیں جو آج علی امین گنڈا پور سوچ رہے ہیں لیکن بہت دیر ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے