اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں سرمایہ کاری

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے چین کی جانب سے میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کے فروغ کیلئے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کیلئے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔

چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کیلئے کاروباری سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی خوش آئند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے