اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امیر جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کیخلاف 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنے کا اعلان

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز مافیا کیخلاف 31 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے دیں گے۔

کراچی میں اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو شروع کیا جائے گا، دھرنوں میں ہی عوام کو آئندہ کاروڈ میپ دیا جائے گا، بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

انہوں  نے کہا کہ پٹرول کی لیوی کم کی جائے، سرکاری مراعات ختم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کیا جائے، ہر دور میں عوام کا خون نچوڑا جاتا ہے، جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیا کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 140فیصد اضافہ شرمناک رویہ ہے، قوم اس کا حساب لے گی جبکہ حکومت کی جانب سے پیکا کے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، آرڈی نینس آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے