اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: ادارہ ماحولیات کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(لاہور نیوز) ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی درخواست پر درج ایف آئی آر  کے مطابق پرل پیٹرو فیکٹری کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کم موٹائی والے 25 سے 30 ٹن پولی تھین بیگز گاڑیوں میں لوڈ کیے جا رہے تھے۔

محکمہ کی ٹیم  نے یہ مواد ضبط کر لیا جس پر فیکٹری کے جنرل منیجر اکرم  نے مالک ملک منور کی ہدایت پر 200 سے زائد ورکرز نے ٹیم پر حملہ کر دیا، حملہ آوروں  نے محکمہ کی ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے زدوکوب کیا اور قبضے میں لیے گئے ٹرک واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ٹیم پر چڑھانے کی کوشش کی۔

فیکٹری انتظامیہ نے عملے کو گاڑیوں سمیت آدھے گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور ڈنڈوں کے ذریعے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیم کو ریسکیو کیا اور واقعے میں ملوث فیکٹری مالک، انتظامیہ اور ورکرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے