اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا جبکہ گھریلو، کمرشل صارفین، سی این جی، سیمنٹ، فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری 2025 سے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے کم سے کم چارجز 36 ہزار 653 روپے فی ماہ مقرر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا روٹی تندور، جنرل انڈسٹری اور دیگر کیٹیگریز کے صارفین کیلئے بھی قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ روز کیپٹو انڈسٹری کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جبکہ گھریلو اور دیگر صارفین کیلئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے