26 Jan 2025
(لاہور نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لیپہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، سکردو منفی 10، ہنزہ منفی6، قلات اورکوئٹہ میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل 27 جنوری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح ورات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
