26 Jan 2025
(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی لاہور کی مارکیٹوں میں سٹے باز سرگرم ہوگئے، چینی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں 12 روپے تک بڑھا دی گئی، شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پرمجبور ہیں۔
مارکیٹ میں 50 کلو والا تھیلا 600 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 400 روپے تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 136 سے بڑھ کر 148 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون میں چینی 150روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
