اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹیاں تحلیل کر دیں

24 Jan 2025
24 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ سے مذاکرات کیلئے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔

ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا، صدر مملکت وزیر اعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین  نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین  نے شرکت کی، اراکین  نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پنجاب کے ارکان نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، ارکان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہیں لے رہی ہے جبکہ قانون سازی پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے