24 Jan 2025
(لاہور نیوز) نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے 5059 مساجد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کیٹیگری اے کی 218، بی 776، سی کی 4065 مساجد کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں، اہم شاہراؤں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم بھی دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے سپروائزری افسران فیلڈ میں رہیں، خود سکیورٹی چیک کریں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور پٹرولنگ یونٹس مسلسل گشت یقینی بنائیں، موٹرسائیکل و گاڑیوں کو مساجد سے مناسب فاصلے پر پارک کروایا جائے، داخلی و خارجی ناکہ جات پر گاڑی و شخص کی چیکنگ یقینی بنائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا شہریوں سے گزارش ہے مشکوک افراد اور سامان پر نظر رکھیں، شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری 15 پر دیں۔
