اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں جاب فیئر، کمپنیز نے سٹالز لگائے

23 Jan 2025
23 Jan 2025

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور میں دو روزہ جاب فیئر کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کمپنیز اور اداروں نے اپنے سٹالز لگائے۔

دو روزہ جاب فیئر کا افتتاح ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی محمد اعظم نے کیا، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عنصر، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر احسن مختار نے خصوصی شرکت کی اور سٹوڈنٹس کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

جاب فیئر کے پہلے روز 30 مختلف کمپنیز اور اداروں نے سٹالز لگائے اور طالبات کو موقع پر جابس آفر کیں تاہم سٹالز ہولڈر  نے طالبات کو متعلقہ فیلڈز سے متعلق روزگار کے مواقعوں سے آگاہ بھی کیا۔

پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ ڈاکٹر نگہت ناہید کا کہنا تھا جاب فیئر کے انعقاد کا مقصد سٹوڈنٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

سٹوڈنٹس کا کہنا تھا مارکیٹ میں فریش گریجویٹ سٹوڈنٹس کو نوکری مشکل سے ملتی ہے، جاب فیئر میں ہم نوکری کے لئے انٹرویوز دے رہے ہیں اور انٹرن شپ کے لئے اپلائی کرنے کے لئے فارم بھی فل کر رہے ہیں جس سے ہمارے اندر خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے۔

اساتذہ کرام کا کہنا تھا جاب فیئر سٹوڈنٹس کو مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اچھا قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے