23 Jan 2025
(لاہور نیوز) عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کا پورٹل لنک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پورٹل پر عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے اپلائی کیا جانا ہے، پنجاب بھر میں 12 ہزار سے قریب اساتذہ کی بھرتی ہونی ہے۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لئے آخری تاریخ 24 جنوری رکھی گئی ہے، پورٹل لنک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
امیدواروں کا کہنا ہے پورٹل کو درست کیا جائے یا اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ہزاروں امیدوار اپلائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
