21 Jan 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تلخ کلامی پر چیک پوسٹ انچارج کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو معمولی تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا، انسپکٹر سیف اللہ نیازی بابو صابو چیک پوسٹ پر بطور انچارج تعینات تھا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ڈولفن ٹیم نے دکاندار عدیل کو حراست میں لے کر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
