اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: پتنگ بازی پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔

پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا ، پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور ہو گیا، صوبہ بھر میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو گی۔

پتنگ بازی، تیاری، فروخت اور نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہو گا ، پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کیلئے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہو گا ، پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔

پنجاب میں پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جبکہ دوسری بار ایک لاکھ جرمانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے