اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز پر ڈیجیٹل سکرینز نصب کرنے کا فیصلہ

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(لاہور نیوز) جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم کراچی ارشد خان نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں گی۔

نیشنل سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔

جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم نے کہا ہے کہ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئرز لگائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ ماہ دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی بھی حالت بدلنے لگی ہے، نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر جواد قاضی نے کہا ہے کہ جدید طرز کی عمارت کے فلورز کی فنشنگ جاری ہے، پولز پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں، یہ لائٹس لگانے کا 91 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے