اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زنا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت پر آئی جی پنجاب دوبارہ طلب

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زنا کے الزام میں گرفتار ملزم واجد علی کی درخواست ضمانت پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل سمیت آئی جی پنجاب کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، فل بنچ میں جسٹس فارق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل تھے، عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت ایف آئی اے کے افسران پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کو بلایا تھا وہ کیوں نہیں آئے، یہ پورے ملک کا معاملہ ہے اٹارنی جنرل کو پیش ہونا چاہیے تھا جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق  نے عدالت کو بتایا کہ جب سے اینٹی ریپ ایکٹ بنا ڈیڑھ لاکھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہر پندرہ منٹ کے بعد ایک ریپ ہو رہا ہے، ہم تو آپ کے حساب سے بھارت سے آگے نکل گئے ہیں، بھارت تیسرے نمبر پر ہے وہاں ہر پندرہ منٹ میں ریپ ہو رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ یہ سب کیسز ریپ کے نہیں ہیں،پنجاب کے ہر سنٹر میں ایسے کیسز کے لیے خواتین تعینات ہیں، میڈیکل آفیسر اور باقی کو ٹریننگ کروائی جا رہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ جن لوگوں نے جھوٹے ریپ کے مقدمات درج کرائے انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریپ کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، اس کے بعد منشیات اور قتل کے مقدمات ہیں، اینٹی ریپ ایکٹ مکمل طور پر نافذالعمل نہیں ہے، اینٹی ریپ ایکٹ کی تین سٹیجز ہیں، کیس کو فائل کرنے سے پہلے اینٹی ریپ ایکٹ کو پڑھ لینا چاہیے۔

جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ 30 فیصد ریپ کے جھوٹے کیسز درج کرائے گئے، جینڈر بیسڈ وائلنس کیس کی تحقیقات کے لیے پرفارما میں ٹراما کا کالم شامل کریں، آئی جی پنجاب نے ریپ کیسز کے حوالے سے اچھا کام کیا ہے، جرائم کو ہم سب نے مل کر ہی ختم کرنا ہے، ان کیسز کی تفتیش کے لیے آفیسرز کی بہترین ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے مختلف سیکشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 17 سکیل سے کم سکیل کا کوئی پولیس افسر ان کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ، ریپ سے متاثرہ خاتون ای میل، کال یا واٹس ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتی ہے۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ رولز میں کچھ ترمیم کی بھی ضرورت ہے، ایڈووکیٹ جنرل حکومت کے علم میں لائیں، آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایف آئی اے سب مل کر بیٹھ جائیں رولز میں کمی کوتاہی کو دور کریں۔

بعدازاں فاضل بنچ  نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی پنجاب کو 10فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے