اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(لاہور نیوز) بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ سے خاتون نے شدید پریشانی میں 15 پر کال کی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے، میرے سگے بھائی زبردستی صلح پر مجبور اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کیس کی پیش رفت کے دوران ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن متاثرہ خاتون سے مسلسل رابطے میں رہی۔

ترجمان نے بتایا ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کا کانفرنس کال کے ذریعے متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسر سے رابطہ کروایا، پولیس نے خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کے ذریعے خاتون کے کیس کی مکمل پیروی کی گئی۔

 ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ہنگامی صورت حال میں مدد کی فراہمی اور کیس کی مکمل پیروی بھی یقینی بناتا ہے، خواتین غیر محفوظ محسوس کریں تو فوری طور پر 15 پر کال کرکے 2 دبائیں، خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے