18 Jan 2025
(ویب ڈیسک) پیر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے زہریلی اشیاء کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پیر کالونی میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ ساجد ریاض کے نام سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔
دوسری طرف باغبانپورہ کے علاقے احمد ٹاؤن میں 35 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جس کی شناخت شہزاد ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
