اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہے: جسٹس عائشہ ملک

18 Jan 2025
18 Jan 2025

لاہور: (محمد اشفاق) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہے۔

لاہور میں جانوروں اور ماحولیاتی حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کئے جائیں، تنظیمیں اس کیلئے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے، جس طرح انسانوں کو بنیادی حقوق چاہئیں، اسی طرح جانوروں کو بھی چاہئیں، جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے، آوارہ کتوں کو مارنے کے کیس پر بہت غور و فکر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی صورتحال پر تشویش ہے، کیس کے دوران کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کس قانون کے تحت کتوں کو مارا جاتا ہے، جہاں انسانی جانوں کے حقوق مقدم ہیں، وہیں جانوروں کے حقوق کی بھی ذمے داری بنتی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کا مقصد ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہے، ہمیں صحیح معنوں میں ایک ویلفیئر سٹیٹ بننا ہوگا، ویلفیئر خواہ کسی طبقے کیلئے ہو اس کیلئے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے، جانوروں کے حقوق کیلئے ایسی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے