اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور مصور عبدالرحمان چغتائی کی آج 50ویں برسی

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور مصور عبدالرحمان چغتائی کی آج 50ویں برسی ہے۔

نامور مصور عبدالرحمان چغتائی 21 ستمبر1897ء میں لاہور کے کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے، 1914ء میں میو سکول آف آرٹس لاہور سے امتحان پاس کیا، انہوں نے استاد میراں بخش سے فنِ مصوری میں استفادہ حاصل کیا، پھر میو سکول میں ہی تدریس کے پیشے سے منسلک ہو گئے۔

عبدالرحمان چغتائی کے تخلیق کردہ شاہکار نمونے اسلام آباد، لندن، امریکا، بھارت، نیدرلینڈ اور بنکاک سمیت دنیا بھر کے معروف عجائب گھروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ، پکاسو اور ملکہ الزبتھ دوئم بھی ان کے مداح تھے، عبدالرحمان چغتائی کا فنِ مصوّری میں جداگانہ اسلوب بعد میں چغتائی آرٹ کے نام سے مشہور ہوا۔

عبدالرحمان چغتائی نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے ’’ لوگو ‘‘اور پاکستانی ڈاک ٹکٹوں کے ڈیزائن بھی تخلیق کئے، انہیں مصور مشرق کا خطاب ملا اور 1960ء میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

عبدالرحمان چغتائی نے افسانہ نگاری بھی کی، ان کے افسانوں کے دو مجموعے لگان اور کاجل شائع ہوئے۔

عبدالرحمان چغتائی 17 جنوری 1975ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے