17 Jan 2025
(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔
حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی، 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا، فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی ہو گی۔
آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان کا عندیہ دیا گیا جو مجموعی تجارتی کارکردگی میں بہتری کا سبب ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات ملک کی معاشی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
