اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اے ڈی بی اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(مدثر علی رانا) ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ معاہدوں کو 5 برس تک گزرنے کے باوجود ساڑھے 9 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، ایمرجنسی اسسٹنٹ پراجیکٹ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2022 میں سائن کیا گیا۔

اقتصادی امور کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کیساتھ معاہدے کو 2 سال سے زائد گزرنے کے باوجود کوئی پراگریس نہیں، عالمی بینک کے ساتھ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کیلئے 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2019 میں سائن کیا گیا تھا لیکن 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پراگریس 1 فیصد اور فنانشل پراگریس بھی صفر فیصد ہے۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے کو 2026 تک مکمل ہونا ہے جس کیلئے ابھی تک صرف 28 لاکھ ڈالر موصول ہو سکے ہیں، منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل نہ کرنا اے ڈی بی اور عالمی بنک کیساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے