اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دیرینہ دشمنی پر قتل، پھانسی کی سزا پانیوالے 2 مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) سابق دشمنی کی بنا پر شہری کو قتل کرنے کا معاملہ، ماتحت عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے 2 مجرمان کو لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 6 سال بعد بری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی جانب سے دو مجرموں کو سنائی جانے والی سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرمان شمشاد اور ذیشان کو بری کر دیا، مقدمہ کے 6 سال بعد سزائے موت کے قیدی بری ہوئے ہیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ  نے مجرموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ایف آئی آر اور پوسٹمارٹم میں تاخیر پر دونوں کو بری کرنے کا حکم جاری کیا، مدعی اور سرکاری وکیل مجرمان سے متعلق بریت کی اپیلوں پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔

وکیل صفائی کے مطابق تھانہ تتلے عالی ضلع گوجرانوالہ نے 15 جون 2018ء کو ریاض احمد کے قتل کا مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق مجرمان پر دیرینہ دشمنی کی بناء پر راض کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے